General Knowldge اہم معلومات

اہم معلومات (#جنرل #نالج(

سوال:سمندری پانی کو صاف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ کس اسلامی ملک میں ہے؟
جواب:کویت
سوال:عالمِ اسلام کا وہ کون سا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے (تین ہزار) کی تعداد میں ہیں۔
جواب:انڈونیشیا
سوال:ہتھیار سازی کا سب سے بڑا کارخانہ عالمِ اسلام کے کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا جنازہ کس کا تھا یعنی کس کے جنازہ میں سب سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تھے؟
جواب:مِصر کے صدر جمال عبدالناصر کے جنازہ میں جس میں 40 لاکھ افرادشریک رہے۔
سوال :عالم اسلام کی سب سے بڑی نمک کی کان کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان
سوال:عالمِ اسلام کا سب سے بڑا اُردو اخبار کس ملک سے شائع ہوتا ہے؟
جواب:پاکستان (روزنامہ جنگ)
سوال:رقبہ کے اعتبار سے دُنیا کا سب سے بڑا جزیرہ نُما ملک کون سا ہے؟
جواب:سعودی عرب ‘جس کا رقبہ 12,50,000 ،یعنی بارہ لاکھ پچاس ہزار مربع میل ہے۔
سوال:رقبہ کے اعتبار سے دُنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک کون سا ہے؟
جواب:قزاقستان جس کا رقبہ 10,49,200 ،یعنی دس لاکھ انچاس ہزار دو سو مربع میل ہے
سوال:دُنیا کی سب سے بڑی خلیج کون سی ہے؟
جواب:خلیجِ بنگال جس کا رقبہ 8,39,000 ، یعنی آٹھ لاکھ انتالیس ہزار مربع میل ہے۔
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا رہائشی محل کس ملک میں ہے؟
جواب:برونائی ، شاہِ برونائی کی رہائش گاہ جس میں 1,788 کمرے ہیں۔
سوال:اسلامی دُنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان (نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، لاہور)
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا یعنی تکونی زمین کونسی ہے اور کس ملک میں ہے ۔
جواب:بنگلہ دیش … گنگا اور برہم پتر دریاؤں کا ڈیلٹا
سوال:دُنیا کی سب سے بڑی جھیل کا نام کیا ہے؟
جواب:بحیرہ کی
سپین جس کا رقبہ 1,43,550 ،یعنی ایک لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو پچاس مربع میل ہے
سوال:دُنیا کا سب سے بڑا نہری نظام کس ملک میں ہے؟
جواب:پاکستان۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.