Earnings on Internet


*گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے لاکھوں روپے کمانا کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟؟؟*


ہم میں سے ہر ایک نے براؤزنگ کرتے ہوئے چاہے وہ موبائل ہو ہو یا لیپ ٹاپ یہ ٹیگ لائن تو ضرور پڑھی ہوگی دیکھی ہوگی اور سنی ہوگی شاید بار بار دیکھی ہو گی چاہے آپ فیس بک کی نیوز فیڈ ملاحظہ کر رہے ہوں یا پھر آپ کسی ویب سائٹ کا وزٹ کر رہے ہوں یا یوٹیوب پر کوئی ویڈیو دیکھ رہے ہوں جابجا آپ کو انٹرنیٹ پر یہ ٹیگ لائن یا تو دکھائی دے گی یا سنائی دے گی۔ اس طرح کی پوسٹ میں اکثر آپ کو ایک خوبصورت لیپ ٹاپ لیے بڑی خوبصورت سی لڑکی دکھائی دیتی ہے اور اس پر نوٹوں کی بارش ہورہی ہوتی ہے اور لکھا ہوتا ہے صرف چار گھنٹے کام کر کے اتنے ڈالر کمائیں، بے روزگار نوجوان صرف ڈیٹا انٹری کرکے کے 25 سے 50 ہزار روپے ماہانہ کمائیں، صرف کاپی پیسٹ کیجیے اور گھر بیٹھے پندرہ سے بیس ڈالر روزانہ کمائیں اور نہ جانے کیا کیا یا اس سے ملتے جلتے فقرے ۔۔۔

دراصل یہ سب گھٹیا مارکیٹنگ کے شاخسانے ہیں۔ اور یہ سب کرنے والے انسانی نفسیات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں ان اشتہارات کی تصویروں اور ویڈیوز میں اس طرح کی منظر کشی کی جاتی ہے ہے جو ہر ایک انسان کا خواب ہوتی ہے۔ اس لئے کوئی بھی عام فہم انسان جو زندگی کی مصیبتوں سے لڑ رہا ہوں جانے انجانے میں میں ان اشتہارات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور کچھ دیر ٹھہر کر دیکھتا ضرور ہے، جو تھوڑے بہت عقلمند ہوتے ہیں وہ سرسری سی نظر دوڑا کر آگے بڑھ جاتے ہیں، جبکہ کچھ ان اشتہارات پر اپنا ردعمل دکھاتے ہیں، اور کچھ بد نصیب ایسے سے بھی ہیں جو انہیں سچ جان کر اس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیتے ہیں۔

ایک بار کلک کرتے ہی ان اشتہاروں کے چلانے والے آپ کو ایک اسے گورکھ دھندے میں لگا دیتے ہیں جس کا انجام مایوسی اور مزید وقت کے زیاں پر ہی ہوتا ہے۔ آپ سے ان باکس کرنے کو کہا جاتا ہے آپ کو اپنا ای میل ایڈریس اور دوسری معلومات دینے کو کہا جاتا ہے آپ سے کوئی فارم فل کروایا جاتا ہے اور پھر بھی اگر آپ بیزار نہیں ہوتے تو آپ کو کچھ اس طرح کا ٹاسک دے دیا جاتا ہے ہے جو کہ آپ مکمل ہی نہ کر سکیں یا پھر آپ کو ایک ڈیش بورڈ دے دیا جاتا ہے ہے جس میں آپ کو ایڈ دیکھنے نے ایڈ لگانے نے یا پھر دوسرا کوئی اس ہی قسم کا کام کرنے پر کچھ کوائن آپ کے اکاؤنٹ میں دکھا دیے جاتے ہیں جنہیں نہ تو کبھی نکال سکتے ہیں نہ ہی ان کے عیوض اپنی مطلوبہ رقم کا حصول کرسکتے ہیں کیوں کہ یہاں بھی ایک دھوکا دھڑی والی شرط موجود ہوتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں میں جب تک فلاں حد تک رقم جمع نہیں ہو جاتی تب تک آپ اسے نکال نہیں سکتے اور یوں اس طرح یہ سفر اپنے منطقی انجام کو پہنچتا ہے اور آپ ایک بار پھر سے بے روزگار اور بے کار اسی مقام پر پر خود کو کھڑا پاتے ہیں جہاں سے آپ نے اس طرح کی آفر کو سچ جان کر اس سفر کو شروعات کی تھی۔



تو کیا انٹرنیٹ سے گھر بیٹھے پیسے کمانا نا ممکن اور سفید جھوٹ ہے؟

اس کا جواب ہے!!! نہیں

انٹرنیٹ سے پیسے کمانا یا گھر بیٹھے پیسے کمانا نہ تو نا ممکن ہے اور نہ ہی جھوٹ بلکہ کہ آج کے دور کا ایک بہت بڑا سچ ہے مگر اس وقت جب کہ ہمیں اس بات کی آگہی ہو ہو کہ ہم گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے کون کون سے ذرائع سے پیسے کما سکتے ہیں ہیں اور ان کا صحیح طریقہ کار کیا ہے؟

انٹرنیٹ پر اس وقت بہت سے ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے آپ گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں لیکن یہاں بھی میں آسانی کا لفظ استعمال نہیں کروں گا۔ وہ کس لیے؟

 

وہ اس لیے کہ انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے ہماری فزیکل لائف میں۔ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی پر نظر دوڑائیں تو ہم دیکھتے ہیں اگر ہم کوئی جاب کرتے ہیں تو اس کے لئے ہم صبح سویرے اٹھتے ہیں خود کو تیار کرتے ہیں وقت پر آفس پہنچتے ہیں بوس کے ہر حکم کو فالو کرتے ہیں سارا دن پوری توانائیوں کے ساتھ اپنی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے لگے رہتے ہیں اور یہ پریکٹس ہم مہینہ بھر کرتے ہیں تب کہیں جا کر ہمیں تنخواہ ملتی ہے اسی طرح جب ہم اپنا کوئی کاروبار کرتے ہیں تو اس میں ہم جاب سے زیادہ محنت کرتے ہیں، اپنا سرمایہ لگاتے ہیں، پھر اس سارے کاروبار کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں، اپنے کاروبار کو پھیلانے کے لیے اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کرتے ہیں اس کےاشتہارات لگاتے ہیں۔


انٹرنیٹ سے پیسے کمانا بھی ہے بالکل اسی طرح ہے یہ گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ والی ٹیگ لائن صرف دل کو خوش رکھنے کی حد تک ہی ٹھیک ہے۔ اگرچہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو 9 سے 5 روزانہ کہیں جانا نہیں ہوتا مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ آپ شام 5 ک بعد فری آپ کو 24 گھنٹے اپنے کام پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ آپ کا کوئی بوس یا حاکم نہیں ہوتا آپ Self-employed ہوتےہیں مگر اس کے بدلے آپ کو خود کو منظم اور یکسوں بھی خود ہی رکھنا ہوتا ہے۔

جب آپ Self-employed بنے نکلتے ہیں تو آپ کو اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھنا ہوتا ہے کہ اب آپ نوکری چھوڑ کہ بزنس کی طرف چل نکلے ہیں اور یاد رہے کہ بزنس میں جہاں برکت رکھی گئی ہے وہیں وہ آپ کی بھرپور توجہ بھی مانگتا ہے۔

اگر آپ اصل زندگی میں بھی ایک کارآمد انسان ہیں اور آپ کے ہر کام میں نظم اور ترتیب پائی جاتی آپ محنت سے نہیں گھبراتے، آپ وقت کے پابند ہیں، آپ ہمیشہ کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں، آپ جھگڑالو نہیں ہیں آپ کو سماجی رابطے رکھنے آتے ہیں تو یقین جانیے آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے نہ صرف کما سکتے ہیں بلکہ بہت اچھا کما سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے بہت سے ذرائع ہیں ۔ مختلف لوگ مختلف طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔ جن کے تفصیلی ذکر کے لیے تو ایک علحیدہ سے پوسٹ درکار ہے مگر چند ایک یہ ہیں:

·      Website or Blogging

·      Service provider

·      YouTube or Vlog

·      Email Marketing

·      Social Media Marketing

·      Domain and Web Hosting

·      Photography

·      Affiliate Marketing

·      Self Business

آپ بھی ان میں سے کوئی بھی طریقے کو اپنا کر انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس انویسٹ کرنے کا سرمایہ موجود ہے تو آپ اپنا Online Business شروع کرسکتے ہیں اور اگر نہیں تو آپ اپنی اسلکلز کے مطابق سروسز فراہم کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس کوئی اسکلز بھی نہیں تو پھر بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آج کے دور کی سب سے بڑی خوبی اور حسن یہ ہے کہ آپ فری میں یوٹیوب اور بے شمار پلیٹ فارم کی مدد سے جو دل چاہے بہت ہی کم وقت میں سیکھ سکتے ہیں بس سیکھنے کا جذبہ اور محنت شرط ہے۔

 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.